پاکستان میں کوروناکیسزکی تعداد 298,903 ہوگئی، 6,345افراد جاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد298,903ہوگئی جبکہ6,345 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 394نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ98ہزار 903ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 7ستمبر بروزپیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید206نئے مریض سامنے آئے جبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔
بلوچستان میں 63،پنجاب میں60،خیبر پختونخوا میں 34،گلگت بلتستان میں 29،اسلام آباد میں 16اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 04کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے بلوچستان اوراسلام آباد میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ30ہزار671 ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار226افرادمیں کورونا وائرس کی تصیدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار625،اسلام آباد میں15ہزار750، بلوچستان میں13ہزار292 ،گلگت بلتستان میں3008اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2331کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید03مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6345ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2423افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2210،خیبرپختونخوا میں 1255،اسلام آباد میں176،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 71اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث65 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ06ہزار542 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے534 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے118افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 86ہزار016مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران20ہزار980کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے394افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27لاکھ78ہزار689افراد کے ٹیسٹ کےا جا چکے ہیں۔
