آمدن سےزائداثاثہ جات کیس :فواد حسن فواد اوراہلخانہ پر فرد جرم عائد
لاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اوران کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کردی،عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستو ں کو واپس کردیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد اوران کے اہلخانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کیس کی سماعت کی ،اس سلسلے میں فواد حسن فواد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
فواد حسن فواد کے وکیل نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے بعد بریت کی درخواستیں واپس لے لیں ۔
احتساب عدالت کے جج نے بریت کی درخواستیں واپس لینے پر فوادحسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فردجرم عائدکردی۔
فوادحسن،رباب حسن،وقارحسن،انجم حسن پرفردجرم عائدکی گئی تاہم 4 ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
احتساب عدالت نے گواہوں کو ملزموں کیخلاف آئندہ سماعت پر بیانات کیلئے طلب کرلیا۔
