نیب نے ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے ایل این جی کیس کا ضمنی...
شائع 07 ستمبر 2020 10:30am

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا، عدالت نے نامزد ملزمان کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹرنے ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا بتاتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں حاصل کی جا سکتی ہیں تاہم غیرحاضر ملزمان کا کیا جاسکتا ۔

جج احتساب عدالت اعظم خان نے غیرحاضر ملزمان کو نوٹسز جاری کرنے کے ریمارکس دیئے ۔

عدالت نے نئے 5 ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوکریاں ڈھنڈنے والے ملک کی خدمت نہیں کرسکتے، نیب کی تحقیقات سب جانتے ہیں نوازشریف کی 3سرجری ابھی باقی ہیں، پارٹی نے علاج کروا کر واپسی آنے کا کہا ہے تاہم وطن واپسی کا حتمی فیصلہ نوازشریف خود کریں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے بغیر ملک ترقی کی رہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

Read Comments