دریائےسندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ،کچے کی مزید بستیاں زیر آب
دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، راجن پور اور خانپور میں کچے کی مزید بستیاں زیر آب آگئیں۔
حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، سیلابی صورتحال نے کئی بستیاں ڈبو دیں۔
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے راجن پور میں کوٹ مٹھن کے مقام پر کچے کی مزید بستیاں زیر آب آگئیں،مونگی، جنتر اور کپاس کی فصلات کو شدید نقصان پہنچا۔
دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس نے خانپور کے درجنوں مواضعات کی متعدد بستیوں کو ڈبو دیا،کپاس، دھان، گھاس اور سبزیوں کی فصلات زیر آب آگئیں۔
دریائے چناب میں آئے سیلاب کی وجہ سے جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیاں بھی متاثر اور کئی ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
