ملک بھر میں 9ویں،10ویں، کالجزاور یونیورسٹیز 15ستمبر سےکھولنےکا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی وصوبائی وزرائے تعلیم نے ملک بھر میں 9ویں ،10ویں ،کالجز اور یونیورسٹیز 15ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ دوسرے مرحلے میں چھٹی سے 8ویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی، حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اہم فیصلے کر لئے گئے ، ملک بھر کے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلیں گے، وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت وزارت تعلیم میں الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی۔
اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے جبکہ چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے بھی شرکت کی۔
وزارت صحت کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی جس کی روشنی میں تمام صوبوں نے کلاسزمرحلہ وار شروع کرنے پراتفاق کیا ۔
پہلے مرحملے کا آغاز15ستمبرسے ہوگا جس میں یونی ورسٹیز اور کالج کے ساتھ ساتھ 9ویں اور 10ویں جماعت کی کلاسز کا آغاز ہوگا ،بڑی جماعتوں کی کلاسز کھولنے کے بعد کورونا وائرس کے صورتحال اور کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔
صورتحال کا جائزہ لینے کے ایک ہفتے بعددوسرے مرحلے میں چھٹی سے 8ویں تک کی کلاسز کھلیں گی اور پھر 2ہفتے بعد پہلی سے 5ویں جماعت کا آغاز کیا جائے گا ۔
کانفرنس میں کےع گئے فیصلوں کی حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹردے گی۔ اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور وفاقی نظامت تعلیمات میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیز کے صوبوں میں قیام پر گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حتمی فیصلے کے ساتھ ساتھ ان سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
