کراچی: بچی زیادتی کے بعد قتل ، رپورٹ میں تصدیق
کراچی کے علاقے عیسی نگری کی رہائشی بچی مروہ کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا ۔
میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ، بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیا گیا۔
جنونیت سفاکیت اور درندگی کی انتہا ہوگئی، عیسی نگری پیر بخاری کالونی بلاک اے کی رہائشی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے مطابق بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیا گیا۔
بچی کی دادی نے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مروہ کے قتل پر علاقہ مکینوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی بھی ورثا سے تعزیت کیلئے مروہ کے گھر پہنچے۔ مروہ کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے ملی تھی