ڈاکٹر ماہا کا قتل ، والد پر الزام عائد

ماہا کے قتل کیس میں زیر تفتیش جنید نے ماہا کے والد پر ہی قتل کا...
شائع 07 ستمبر 2020 09:30pm

ماہا کے قتل کیس میں زیر تفتیش جنید نے ماہا کے والد پر ہی قتل کا الزام عائد کردیا۔

ڈاکٹر ماہا کو قتل کیا گیا ۔ کیس کے مرکزی ملزم جنید نے درخواست گزار والد کے اوپر ہی الزام دھردیا ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنید نے کہا کہ آخری وقت تک ماہا سے رابطہ رہا ۔ اُس نے آخری میسیج میں بھی محبت کا اظہار کیا ۔

جنید کا کہنا تھا کہ ماہا کی اپنے والد سے لڑائی تھی ۔ انہوں نے بیس سالہ لڑکی کیلئے ماہا کی والدہ کو چھوڑا ۔

جنید نے ماہا کے بھائی کا بھی ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا۔

پہلے کراچی میں گزشتہ ہفتے خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہاکے ولد نے خودکشی کرنے پر مجبور کرنے والا ماہا کے دوست جنید کو ٹھرادیا۔

رہائش گاہ پر پریس کانفر س کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ اور ماہا کے دوست جنید نے اسپتال ٹیکنیشن وقاص کے ساتھ مل کر ایم ایل او تبدیل کروایا۔

ڈاکٹر ماہا کے والد کا کہنا تھا کہ جنید ماہا کو بلیک میل کرتا رہا اس نے میری بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا، والد آصف شاہ نے اکیلے ہی قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا

ماہا کے والدنے انکشاف کیا کہ جنید کا مکمل گینگ ہے ،جس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں، عرفان نامی ڈاکٹر کے کلینک کے اوپر بار موجود ہے، جہاں منشیات کا کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ماہاکے والد نے وزیراعظم اور دیگرمتعلقہ حکام سے جیند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

Read Comments