وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر اور گڈو بیراج کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر اور گڈو بیراج کا دورہ کیا۔...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر اور گڈو بیراج کا دورہ کیا۔ حکام نے وزیراعلیٰ کو محکمہ آبپاشی کے افسران نے سیلابی ریلوں کی آمد اور حکومتی انتظامات سے آگاہ کیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔ ساتھ ہی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں چھ لاکھ کیوسک تک کا سیلابی ریلا آسکتا ہے ۔ سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے ہیں ۔
انہوں نے انتظامہ کو کہا کہ حساس بندوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ ریلیف کے کاموں میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیلاب کےممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے ہیں اور حساس بندوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔
Read Comments