مہمند: کان بیٹھ گئی، 9 مزدور جاں بحق

مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان بیٹھ گئی، حادثے میں نو ...
شائع 07 ستمبر 2020 10:50pm

مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان بیٹھ گئی، حادثے میں نو مزدور جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے اب بھی بیس مزدور دبے ہوئے ہیں، نو افراد کی لاشوں اور پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہیوی مشنرى کى کمى کے باعث مقامى لوگوں نے صوبائى حکومت سے ہيوى مشنرى اور امدادى ٹيميں بيھجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ۔ حادثہ کے مقام پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں

ڈی پی اوطارق حبیب کےمطابق ملبےسے9لاشیں اور 6زخمیوں کو نکال لیا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈی پی او کےمطابق ملبےمیں20کےقریب مزدوردبےہوئےہیں، مزدوروں کونکالنےکیلئےامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ماربل کی کان سطح سمندرسے15سوسےہزارمیٹرکی بلندی پرواقع ہے، جاں بحق افرادمیں محنت کش،ڈرائیور،ٹھیکداروں کےمنشی شامل ہیں،ذرائع کےمطابق زیارت ماربل کی کان میں پہاڑی تودہ شام5بجےگرا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رات کےاندھیرےمیں ملبہ ہٹانےمیں مشکلات ہیں،ریسکیوذرائع کےمطابق ملبہ ہٹانےمیں پاک فوج اورفرنٹیئرکوربھی حصہ لےرہےہیں۔

Read Comments