Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2020 11:25pm

اداکارہ عائزہ خان کے نئے برائیڈل فوٹوشوٹ 'عروسہ' نے تہلکہ مچادیا

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کے نئے برائیڈل فوٹوشوٹ نے تہلکہ مچادیا۔ اداکارہ نے ایک معروف ڈیزائنر کیلئے برائیڈل فوٹوشوٹ کرواکر جیسے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا تو مداح اُن کی خوبصورتی کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے یہ فوٹوشوٹ نامور ڈیزائنر انس ابرار کی نئی برائیڈل کلیکشن 'عروسہ' کیلئے مکمل کروایا ہے۔

عائزہ ان تصاویر میں آف وائٹ اور سرخ رنگ کے عروسی جوڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں،ذیل میں تصاویر ملاحظہ کریں۔

Read Comments