پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید05ہلاکتیں ،330 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 08 ستمبر 2020 09:58am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 05افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,350ہوگئی جبکہ مزید 330 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد299,233ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 330نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ99ہزار 233ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 8ستمبر بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید156نئے مریض سامنے آئے جبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں80،گلگت بلتستان میں 33،بلوچستان میں 29،اسلام آباد میں 12اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 02کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب اوراسلام آباد میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ30ہزار807 ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار306افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار663،اسلام آباد میں15ہزار762، بلوچستان میں13ہزار321 ،گلگت بلتستان میں3041اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2333کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید05مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6350ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2425افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2211،خیبرپختونخوا میں 1256،اسلام آباد میں177،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 71اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث65 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ06ہزار726 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے606 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے141افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 86ہزار157مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار521کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے330افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 28لاکھ02ہزار210افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

Read Comments