وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل روس کے دورے پرروانہ ہوں گے

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے...
شائع 08 ستمبر 2020 01:00pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل روس کے دورے پرروانہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کل 9ستمبر کو اہم دورے پرروس کے دارالحکومت ماسکوروانہ ہوں گے،شاہ محمودقریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے،شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے بھی ملاقات ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شریک ممالک کےوزرائے خارجہ سےملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ بھارتی وزیرخارجہ کے ساتھ سائیڈ لائنز ملاقات طے نہیں۔

Read Comments