افتخارشالوانی نےایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کاچارج سنبھال لیا

کراچی :سابق سیکریٹری بلدیات افتخار شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر ...
شائع 08 ستمبر 2020 03:03pm

کراچی :سابق سیکریٹری بلدیات افتخار شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارج سنبھال لیا۔

کے ایم سی کے ہیڈ آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا، افتخار علی شالوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹوز سروس سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا شمار ملک کے سینئر ترین آفیسرز میں ہوتا ہے۔

افتخار علی شالوانی ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

افتخار علی شالوانی سیکریٹری پراونشل ہیلتھ اینڈ لاء ڈپارٹمنٹ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، افتخار علی شالوانی کمشنر کراچی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

Read Comments