'کوئی آتا ہے تو کوئی جاتا ہے، دنیا کا نظام چلتا رہتا ہے'

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ ایک ضابطے اور...
شائع 08 ستمبر 2020 06:57pm

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ ایک ضابطے اور قانون کے تحت چلتا ہے، دنیا کا نظام چلتا رہتا ہے، کوئی آتا ہے کوئی جاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا نئے آئی جی کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہونا چاہئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو اور صوبے کے ساتھ مشاورت سے معاملات طے ہوتے ہیں،جن سابق آئی جی صاحبان کے ساتھ کام کیا ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم کسی آفیسر کو لگائیں اور کوئی آکر کہہ دے کہ اس کو نہ لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ ضابطے اور قانون کے تحت چلتا ہے، دنیاکانظام چلتارہتاہے،کوئی آتاہے کوئی جاتاہے،عثمان بزدارتمام معاملات مشاورت سے طے ہوتے ہیں۔

Read Comments