کراچی: بچی سے زیادتی ، ڈی این اے ٹیسٹ جاری
کراچی کے علاقے عیسی نگری کی رہائشی پانچ سالہ مروہ زیادتی اورقتل کیس کی تفتیش جاری ہے، ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ پندرہ مشتبہ افراد کے نمونے ڈی این اے لیب بھجوادیئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے ۔ جبکہ ان کے نمونے جامعہ کراچی ڈی این اے لیب کو موصول ہوچکے ہیں ۔ ڈی این اے تشخیص میں مزید بیس دن درکار ہیں ۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب ننھی مروہ کے گھر پہنچے ۔ اہلخانہ سے ملاقات کرکے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اور کہا کہ مروہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اس حوالے سے کیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں ۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے عیسی نگری کی رہائشی بچی مروہ کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا ۔
میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ، بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیا گیا۔
جنونیت سفاکیت اور درندگی کی انتہا ہوگئی، عیسی نگری پیر بخاری کالونی بلاک اے کی رہائشی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے مطابق بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیا گیا۔بچی کی دادی نے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مروہ کے قتل پر علاقہ مکینوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی بھی ورثا سے تعزیت کیلئے مروہ کے گھر پہنچے۔ مروہ کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے ملی تھی