Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2020 12:06am

حریم شاہ اور دل جان کا جھگڑا، معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

پاکستان کی مشہور و متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ اور خاتون دل جان میں لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہوا تاہم دونوں خواتین نے تھانے میں باہمی رضامندی کے بعد صلح کرلی۔

آج نیوز کے مطابق آئے روز کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور خاتون دل جان میں جھگڑے کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا پیسوں کے لین دین پر ہوا۔

پولیس کے مطابق حریم شاہ کا پرس دل جان نامی خاتون نے رکھ لیا تھا جس پر حریم نے ون فائیو پر کال کردی، دونوں خواتین نے تھانے میں باہمی رضامندی کے بعد صلح کرلی۔

enter image description here

Read Comments