سندھ :بلدیاتی اداروں کی مدت ختم، احتساب شروع

سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوتے ہی احتساب کا عمل شروع...
شائع 09 ستمبر 2020 07:44pm

سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوتے ہی احتساب کا عمل شروع ہوگیا۔

نئے سیکریٹری بلدیات کے چارج سمبھالتے ہیں 7 افسران کو معطل کردیا گیا۔معطل افسران پر مالی اور انتظامی بے قائدگیوں کے علاوہ جعلی بھرتیوں کے الزامات ہیں۔

معطل کئے گئے ڈی ایم سی کورنگی کے چار افسران سلمان حیدر، ارشد آرائیں، عبدالکریم اور سید ابصار شاہ منظم مالی کرپشن میں ملوث ہونے، جعلی بلوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ جعلی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔

معطل افسران پر عائد الزامات کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ تعینات میونسپل کیمیٹی ڈنڈو الہ یار اور میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے چیف میونسپل افسران غلام سرور رہپوٹو اور سلمان چانڈو کے ساتھ جھنڈو ماری کے ٹاون افسر سید فیاض شاہ کو بھی فراض کے دوران غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

تمام معطل افسران کو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments