Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2020 09:14pm

معروف بھارتی اداکارہ شروانی کونڈاپلی نے خودکشی کرلی

بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ شروانی کونڈاپلی نے خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ان کی عمر محض 26 برس تھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز (منگل) پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا، اداکارہ کی لاش حیدرآباد دکن میں اُن کے گھر کے باتھ روم کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کی فیملی نے اُن کے مبینہ بوائے فرینڈ دیوراج ریڈی پر ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے۔ دیوراج سے شروانی کی ملاقات ٹک ٹاک پر ہوئی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق شروانی نے دیوراج ریڈی کے ذریعہ استحصال کی وجہ سے خود کشی کی، اداکارہ کی فیملی نے ایسار نگر پولیس اسٹیشن میں دیوراج کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

تیلگو ٹی وی کی اداکارہ کی اچانک موت کی خبر نے ان کے خاندان والوں، مداحوں اور ساتھی اداکاروں کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شراونی گزشتہ 8 سالوں سے تیلگو ٹی وی انڈسٹری میں کام کر رہی تھیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اُن کی ہٹ لسٹ میں 'مون راگم' اور 'منسو ممتا' جیسے سیریلز شامل تھےجبکہ ان دنوں وہ 'مانسو ممتا' سیریل میں نظر آرہی تھیں۔

Read Comments