سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی
آبی محاذ پربھارت کی سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزیوں کا...
آبی محاذ پربھارت کی سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارتی ہم منصب کو پیشگی آگاہی کے باوجود بھارت نےدریاؤں میں آبی بہاؤ سے متعلق اعداد و شماردینے سے انکاری ہے ۔
انڈس واٹرکمشنر کے مطابق کہ بھارتی ہم منصب کو 3 جولائی کو دریاؤں میں آبی بہاؤ کے اعداد و شمار کی فراہمی کے لیے خط لکھا گیا,ای میل کے ذریعے بارہا یادہانی کے باوجود بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار کی عدم فراہمی کی روش کے خلاف پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔
Read Comments