Aaj Logo

شائع 10 ستمبر 2020 08:55am

اداکارہ نمرہ خان کی حالت تشویشناک، مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دی اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

بعد ازاں نمرہ خان نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

نمرہ نے اپنی طبیعت سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللّٰہ کے فضل سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میرے زخم بہتر ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویشناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ خود کو صحتیاب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

Read Comments