بجلی کمپنیوں کی نااہلی، گردشی قرضوں میں اضافہ

بجلی کمپنیوں کی نااہلی اور بد انتظامی سے گردشی قرضے میں اضافہ...
شائع 10 ستمبر 2020 06:43pm

بجلی کمپنیوں کی نااہلی اور بد انتظامی سے گردشی قرضے میں اضافہ جاری ہے ۔ بجلی کمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانے کا 171ارب روپے سے زائد کاٹیکہ لگا دیا ۔

نیپرا نے کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ نیپرا کے مطابق2018-19میں ایک بھی کمپنی واجبات کی وصولی کا ہدف حاصل نہ کرسکی۔

کیسکو نے ایک سال میں قومی خزانے کو 57ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کا چونا لگایا2018-19میں کیسکو کی واجبات وصولی کی شرح 24.4فیصد رہی۔

نیپرا کے مطابق آئیسکو 21 ارب81 کروڑ فیسکو 18، سیپکو حیسکو15,15ارب روپے کی وصولی میں ناکام رہیں.

کے الیکڑک نے واجبات کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو 16ارب 88 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

تقسیم کارکمپنیوں کی واجبات وصولی کی اوسط شرح 89.26فیصد رہی ,نیپرا نےواجبات کی عدم وصولی کی شرح کو الارمنگ قراردے دیا اورواجبات کی عدم وصولی گردشی قرضے کی شرح میں مسلسل اضافے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

آئیسکو کی جانب سے واجبات کی عدم وصولی کی شرح حیران کن ہے,سیپکو اور حیسکو کو ریکوریز کی شرح بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Read Comments