موٹر وے واقعہ ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
وزیراعظم عمران خان نے لاہور موٹروے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی مروہ کیس اور موٹروے سانحہ کا نوٹس لے چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے لاہور موٹروے واقعہ کا نوٹس لے لیا،شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
شہزاد اکبرکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملزموں کو گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے ۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے ملاقات کی۔ بعدازاں فیصل واڈا نے کہا کہ وزیراعظم پہلے ہی مروہ کیس اور موٹروے سانحہ کا نوٹس لے چکے ہیں،
فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ میری درخواست تھی کہ ان درندوں کو سرعام پھانسی دی جائے ، اگر انسانی حقوق کے علمبرداردوں کو تکلیف ہے تو ان وحیشیوں کو کٹہرے مین لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس معاملے کو اختلافات کو پس پشت ڈال کر اے بڑھیں، اس ملک کی عزت و وقار کا معاملہ ہے، یہ ہم سب ماوں بہنوں بیٹیوں کا معاملہ ہے۔