کراچی میں گرنے والی عمارت کاملبہ ہٹانے کاکام جاری ،4افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں گرنے والی4منزلہ رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے،واقعے میں 4افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں ۔
کورنگی اللہ والا ٹاون میں گزشتہ روز گرنے والی4منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے، غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی 4منزلہ عمارت گرنے ملبہ سڑک پر پھیل گیا ۔
عمارت گرنے سے اطراف کی عمارتیں کو نقصان پہنچا، واقعے میں خواتین سمیت چار افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں ایک لاش کی شناخت 14سالہ وقاص کے نام سے کی گئی جبکہ 7زخمی ہوئے ۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے واقعے کا ذمہ دار کرپٹ انتظامیہ کو قراردیتے ہوئے کہا رشوت کے عوض علاقے میں عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔
عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے عمارت کے ملبے تلےمزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
