پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید05ہلاکتیں، 548 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 11 ستمبر 2020 10:38am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 05افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,370ہوگئی جبکہ مزید548نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد300,371ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 548نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ00ہزار 371ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 11ستمبر بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید110نئے مریض سامنے آئے جبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں72،اسلام آباد میں 28اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 10کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ31ہزار 404ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار533افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار823،اسلام آباد میں15ہزار832،بلوچستان میں13ہزار282 ،گلگت بلتستان میں3131اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2366کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید05مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6370ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2439افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2214،خیبرپختونخوا میں 1256،اسلام آباد میں178،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 73اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث65 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ05ہزار795 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے535 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے256افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 88ہزار206مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران29ہزار534کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے548افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 28لاکھ79ہزار655افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

Read Comments