ضلع مہمندمیں ماربل کی کان پر تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد24ہوگئی

پشاور:ضلع مہمند کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان پرتودہ گرنے سے...
شائع 11 ستمبر 2020 12:09pm

پشاور:ضلع مہمند کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان پرتودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی،3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان پر تودہ گرنے سے کئی کانیں ایک ساتھ بیٹھ جانے کے باعث اب تک 24 لاشوں کو نکالا جا چُکا ہے جبکہ ترجمان ریسکیو کے مطابق 3 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

زیارت پہاڑ کے ماربل کا شُمار دنیا کے بہترین ماربل میں ہوتا ہے یہاں کروڑوں کا ماربل نکالا جاتا ہے لیکن یہاں پر کام کرنے والے مزدوروں کا گلہ ہے کہ انہیں کسی قسم کے حفاظتی آلات دستیاب نہیں ہوتے جس کی وجہ سے ہر وقت خطرہ رہتا ہے،زیارت کلے کا واحد بھی اسی سانحہ میں جاں بحق ہوگیا جس کے باعث ہر آنکھ اشک بار ہے۔

صوبائی حکومت اور آئی جی ایف سی کی جانب سے زیارت سانحے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کلئےث امدای پیکچ آج تقسیم کیا گیا ہے ۔

Read Comments