سرعام پھانسی کا بل منظور کروانے کا اعلان
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سرعام پھانسی کا بل اسمبلی سے منظور کروانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا قانون بننے کے بعد عدالتوں میں دو ہفتے میں فیصلہ ہونا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو سخت سزائیں دیں گے تو ہی ڈر پیدا ہوگا ۔ اس حوالےسے وزیراعظم سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا دورہ کیا ۔
وہ کہتے ہیں جلد از جلد اصل مجرموں تک پہنچیں گے ۔ کرائم سین سے ملنے والے شواہد فرانزک کیلیے بھجوادیے ۔ وزیراعلیٰ نے کل رات میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ۔
خصوصی کمیٹی تفتیش کے عمل کی مکمل نگرانی کررہی ہے۔
انہوں نےسی سی پی او لاہور کے بیان پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا وزیراعلیٰ نے سی سی پی او کو طلب کرلیا ہے۔