شائع 11 ستمبر 2020 10:59pm

کان حادثہ، آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں

کان حادثہ، آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں

ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں زیارت ماربل کان پر تودہ گرنے کے بعد ملبے تلے دبے تمام پچیس افراد کی لاشیں نکال کر آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ںے پانچ دن مسلسل سرچ آپریشن کیا۔

مہمند، پشاور اور چارسدہ کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ضلع مہمند کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

حادثے میں جاں بحق متعدد نعشیں اپنے علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ پاک فوج اور فرنٹئیر کورکے جوان، ریسکیواہلکار، الخدمت فاونڈیشن کے رضا کار، مقامی پولیس، ملبہ ہٹانے میں مصروف تھے۔

گزشتہ رات سے ملبے تلے دبے افراد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ زخمی ہونے والے والے 9 افراد کو مختلف ہسپتالوں کو منتقل کردیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے لئے موجودہ مشینری ناکافی ہیں ۔

دوسری جانب آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم صوبائی وزیر منرل مائنز امجد علی خان ، معاون خصوصی منرلز عارف احمد زئی، کمشنر پشاور امجد علی خان اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل سمیت دوسرے سیاسی رہنماوں نے مذکورہ علاقے کا دورہ کیا ۔

آئی جی ایف سی نے جاں بحق افراد کے لیے ایک، ایک لاکھ اور ایک نوکری اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا۔ آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے آپریشن کا خود نگرانی کر رہا ہوں۔

مہمند کے ضلع انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور متاثرہ افراد میں ذیادہ تر محنت کش،ڈرائیور، کنڈیکٹر ماربل کے چھوٹے تاجر اور منشی شامل ہیں۔

سانحہ میں جان بحق افراد میں گلفام ، امجد ،طارق ،کاشف ،محمد خان ، ، طالب ولد سوتر، فیاض ولد شیر جان، حکم ،الیاس ،روح اللہ ،کلیم اللہ ،علمگیر ، رحیم اللہ ،وحید یاسین اور عابد ولد تحصیل امبارجبکہ زخمیوں میں مثل خان ، عدالت خان ،عادل خان ،نیک محمد ،صالح محمد ،شہزادہ ، اسرار اور شہسوار شامل ہیں ۔

Read Comments