موٹروے گینگ ریپ کیس،دو مرکزی ملزمان عابد اور وقار کی شناخت
گجرپورا موٹروے گینگ ریپ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دو ملزمان عابد اور وقار کی شناخت ہوئی ہے
پہلے گجر پورہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مرکزی ملزم کا ڈی این اے سیمپل میچ کرگیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سات ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں.
تفصیلات کے مطابق ملزم عابد علی پہلے بھی فورٹ عباس میں ماں بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔
ملزم عابد علی ہارون آباد بہاولنگر کا رہائشی ہے، ڈی پی او راجن پور کو ملزم کی گرفتاری کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
جس کے بعد اب مرکزی ملزم عابد کے دوسرے ساتھی کی بھی شناخت ہوگئی ہے اور اسکے دوسرے ساتھی کا نام وقار ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت وقار الحسن ولد عنایت علی کے نام سے ہوئی ہے،
ذرائع کے مطابق دونوں کم عمری سے ہی اکٹھے مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقار الحسن کا تعلق ضلع شیخوپورہ سے ہے۔