ملزم عابد کی رہائش گاہ سے خاتون گرفتار
موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں پولیس نے ملزم عابد علی کی...
موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں پولیس نے ملزم عابد علی کی رہائشگاہ سے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔
آپریشن میں مزید دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
شیخوپورہ میں ملزم عابد علی کی مبینہ رہائش گاہ سے ایک خاتون گرفتارکر لی گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 2 مزید مشکوک افراد گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس نے مشکوک افراد کی ویڈیو بنانے سے میڈیا کو روک دیا۔
لاہورموٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کے ملزم عابد کیخلاف خلاف تھانہ فورٹ عباس میں دوہزار تیرہ میں بھی مقدمہ درج ہوا۔ چھ ماہ تک کیس زیر سماعت رہنے کے بعد ملزمان نے ڈرا دھمکا کر مدعی سے صلح کرلی ۔
اہل علاقہ کے دباؤ پر عابد علی اور اس کے اہل خانہ علاقہ چھوڑ کر لاہور چلے گئے ۔
Read Comments