Aaj Logo

شائع 12 ستمبر 2020 08:44pm

ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر نے ہلچل مچادی

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن آج کل سوشل میڈیا پر اُن کی کچھ ایسی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔

آپ جانتے ہی ہیں کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے حسن میں اضافے کیلئے مختلف سرجریز کروائیں اور اسے ایک فیشن تصور کیا جاتا ہے تاہم ہانیہ بھی اپنی حالیہ تصاویر میں ماضی کی نسبت کچھ مختلف نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی حالیہ تصاویر منظرعام پر آتے ہیں سوشل میڈیا صارفین میں ہلچل مچ گئی ہے اور وہ کمنٹس میں اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ شاید ہانیہ نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروالی ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کو اُن کا یہ نیا انداز بلکل بھی پسند نہیں آیا ہے۔

Read Comments