اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2020 09:45pm

'صحابہؓ اور اہلِ بیت کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں'

کراچی میں تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام عظیم الشان عظمت صحابہؓ و اہل بیت کرام ریلی نکالی گئی جس سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک کسی فرقے کے خلاف نہیں ہے، صحابہؓ اور اہل بیت کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں۔

کراچی میں عظیم الشان عظمت صحابہؓ و اہل بیت کرام ریلی نکالی گئی، ایم اے جناح روڈ پر ہزاروں افراد اُمڈ آئے۔ ریلی کے شرکاء قائدین کی قیادت میں مزار قائد سے تبت سینٹر پہنچے۔

مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ تحریک کسی فرقے کیخلاف نہیں بلکہ گستاخ صحابہؓ کیخلاف ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن تھے اور رہیں گے۔

ریلی سے علامہ شاہ عبدالحق، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور ثروت اعجاز قادری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

Read Comments