ن لیگ سال کے آخر تک ٹوٹنے کی پیشگوئی

وزیرریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہےکہ سال کے آخر تک ش اور ن لیگ...
شائع 12 ستمبر 2020 09:45pm

وزیرریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہےکہ سال کے آخر تک ش اور ن لیگ الگ الگ جماعتیں ہوں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید بولے لندن اشتہاریوں اور بھگوڑوں کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ پتھر مارنے والی اور ش لیگ سنگ تراش پارٹی ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب ووٹ کو عزت کیوں نہیں دیتے۔

پہلے نواز شریف کو العزیزیہ سمیت مختلف مقدمات کا عدالتوں میں سامنا ہے

پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں ریمارکس دیئےکہ نواز شریف برطانیہ اور ڈاکٹر امریکا میں ہیں،کیا زبانی علاج ہورہا ہے؟قانون کے مطابق اشتہاری ملزم کا سرینڈرکرنا ضروری ہے،نواز شریف اس وقت ضمانت پر نہیں ہیں،ضمانت کا وقت بھی ختم ہوگیا،انہیں سرینڈر کرنے کا موقع دیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔

نوازشریف کی مشکل آسان نہیں ہوئی، عدالت نے مزید مہلت دے دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پرسماعت کی۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف کواشتہاری قراردے دیا گیا ؟اشتہاری قراردینے پرعدالتوں میں زیرالتوا ءدرخواستوں پرکیا اثرات ہوں گے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کارروائیوں پراثرنہ ہونے کا بتایا نیب نے مؤقف اپنایاکہ توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ہونے کے بعد نوازشریف کوکوئی ریلیف نہیں مل سکتا ۔

سماعت کے دوران مختلف کیسزکے حوالے دیئے گئے ،عدالت نے کہاکہ پرویزمشرف کیس میں عدالت قراردے چکی مفرورکوسرنڈرسے قبل نہیں سنا جاسکتا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف کسی اسپتال میں زیرعلاج ہیں؟ جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ نواز شریف کسی اسپتال میں زیرعلاج نہیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے پچھلے چھ سات ماہ سے نوازشریف لندن کے کسی اسپتال داخل نہیں ہوئےاگروہ اسپتال داخل ہوتے توپھرتوبات سمجھ آتی ، نوازشریف برطانیہ اور ڈاکٹرامریکا میں ہیں، کیا زبانی علاج کیاجارہا ہے، جس ڈاکٹرکا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکامیں ہےاورنوازشریف لندن میں۔

Read Comments