شبلی فراز نےانٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کو تاریخی مرحلہ قراردےدیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے ...
شائع 13 ستمبر 2020 12:34pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کو تاریخی مرحلہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز جنگ کے ستائے افغان عوام کیلئے صبح نو کی نوید ہے، یہ وزیر اعظم عمران خان کے اس مؤقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلہ کا واحد حل ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 20سال پہلے یہ بات کہی تھی، افغان عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔

Read Comments