Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2020 01:26pm

سی سی پی او لاہور نے زیادتی کا شکار خاتون سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

لاہور:سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر زیادتی کا شکار خاتون سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی ۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے سی سی پی او لاہورعمرشیخ نے گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات کی ،عدالت سے بلاوا آتے ہی سی سی پی او نے یوٹرن لے لیا اور زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سےمتعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی۔

سی سی پی اولاہور نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تومعافی چاہتا ہوں،میں اپنی بہنوں ،بھائیوں اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں،میراکوئی بھی غلط مطلب یا تاثر نہیں تھا۔

عمر شیخ کا مزید کہناتھا کہ میں اپنی بہن جس سے زیادتی ہوئی اور تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں۔

Read Comments