Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2020 10:00pm

بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے شوہر کو ماردیا، ویڈیو وائرل

رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے ٹک ٹاک پر شوہر کے ہلاک ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی جس کے بعد محلہ داروں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لیاقت پور کے علاقے میں پیش آیا، ٹک ٹاک اسٹار کی بیوی نے فالوورز بڑھانے کیلئے اپنے شوہر عادل راجپوت کی کار ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہونے کی جھوٹی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو دیکھئے۔

enter image description here

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور محلہ داروں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے عادل کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔

جب محلہ دار افسوس کیلئے عادل کے گھر پہنچے تو اُسے زندہ پاکر لوگوں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اسکی بیوی کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

Read Comments