بھارت سرحد پر کشیدگی ختم کرے اور کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے: چین

چین نے بھارت کو خبردار کیاہےکہ وہ زمین پر کسی بھی مہم جوئی کو ترک کرکے کشیدہ صورتحال کو معمول پرلانےکےلئے درست اقدامات کرے۔
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 11:18pm

چین نے بھارت کو خبردار کیاہے کہ وہ زمین پر کسی بھی مہم جوئی کو ترک کرکے کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے درست اقدامات کرے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے بدھ کو بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ غلطیوں کی تلافی کرنا بھارت کےلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارت کے ساتھ موجودہ تنازعے پر چینی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے پر چین کا موقف واضح اور ثابت قدم ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments