Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2020 06:13pm

وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ویڈیولنک کے ذریعے خطاب ہوگا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجکر 45 منٹ پرنشرہو گا۔

وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 25 ستمبرکوخطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 45 منٹ پرنشر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ترتیب کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا۔

وزیراعظم کا دوپہر کے سیشن میں خطاب تیسرے نمبر پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خطاب 21ستمبر کو ہوگا۔تمام شرکاءکے خطاب پہلے سے ریکارڈ شدہ ہوں گے۔

Read Comments