Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2020 06:33pm

رائیونڈ اجتماعی زیادتی کیس: دو ملزمان گرفتار

لاہور رائیونڈ میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

3 ستمبر کو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

دو ملزمان نے گھر میں لوٹ مار کے بعد شوہر کو کمرے میں باندھ کر اس کی اہلیہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق سجاد اور قاسم نامی ملزمان کو جیو فینسنگ، سی ڈی آرز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا ڈی این اے سیمپل بھی لے لیا گیا ہے، تاہم ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments