چینی سفیر کی مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے الوداعی ملاقات

مشیر خزانہ نے پاک چین تعلقات میں پیشرفت کے لئے کام کرنے کے حوالے سے چینی سفیر کے عزم کو سراہا۔
شائع 17 ستمبر 2020 08:25pm

عوامی جمہوریہ چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے جمعرات کو اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے الوداعی ملاقات کی۔

مشیر خزانہ نے پاک چین تعلقات میں پیشرفت کے لئے کام کرنے کے حوالے سے چینی سفیر کے عزم کو سراہا۔

چینی سفیر جِنگ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔

چینی سفیر نے کورونا کے بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی اختیار کردہ حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ پوری دنیا کو پاکستان کے تجربات سے سیکھنا چاہیئے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کا اکتوبر کا جائزہ پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا۔

Read Comments