Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2020 11:01pm

'اپنی حد میں رہیں' صدف کنول کا ناقدین کو کرارا جواب

پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کی بجائے انسان کے بچے بن کر رہیں۔

تفصیلات کے مطابق جب سے ماڈل و اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی شادی ہوئی تب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور صدف کو شہروز کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف کا گھر برباد کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے تاہم اب انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑدی ہے۔

عموماً صدف اس معاملے پر خاموش ہی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سخت جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اپنی حد میں رہیں، خوش رہیں، پیارے رہیں اور کسی کی برائیاں نہ کریں۔

انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "انسان کے بچے بن کر رہیں اور منفی پیغامات بھیجنا بند کردیں"۔

enter image description here

Read Comments