Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2020 07:33pm

پنجاب: کورونا کیسز میں اضافہ

گذشتہ دونوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پچیس سے پینتالیس کے درمیان تھی، جو اب بڑھ کر اب پچیانوے سے سو تک پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب میں آج کورونا کے ایک سو ایک نئے کیسز سامنے آئیے، تعداد اٹھانوے ہزار ایک سو بیالیس ہوگئی۔ جبکہ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر آج ضلع ننکانہ صاحب میں دو اسکول بھی سیل کر دیئے گئے۔

ضلع ننکانہ صاحب میں آج 2اسکول سیل کر دیئے گئے، سیل کئےگئےاسکولوں میں کوروناوائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چار طلبا اورایک استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read Comments