Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2020 10:21pm

سیز فائر خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں پربھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکارکو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔

پاکستان نےاحتجاجی مراسلہ تھماتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، سترہ ستمبر کو تتہ پانی ور جند روٹ سیکٹرز پربلااشتعال فائرنگ سےدوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔

رواں برس بھارت نے اب تک سیزفائرکی دوہزاردوسواسی بار خلاف ورزی کی۔ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے میں امن کےلیے خطرہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسزکی فائرنگ سے3 شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

Read Comments