Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2020 10:18pm

نیب کا اجلاس، اہم کیسز کا جائزہ

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ریٹائرڈ کی زیر صدارت نیب کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں نواز شریف، آصف علی زرداری، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

چئیرمین نیب کی زیرصدارت نیب کااہم اجلاس ہوا ہے، ڈپٹی چئیرمین نیب،پراسیکیوٹرجنرل اکاؤنٹبلیٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نواز،زرداری،شوکت عزیز،راجاپرویزکےکیسزکاجائزہ لیاگیا جبکہ گیلانی،شہباز،اسلم رئیسانی،ثنااللہ زہری سمیت دیگر کیسزکاجائزہ بھی لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہا کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Read Comments