Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2020 10:36pm

بلاول کی دعوت قبول، نواز شریف اے پی سی میں شریک ہونگے

ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق نوازشریف اے پی سی سے ویڈیولنک کے ذریعہ خطاب کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف کو فون کرکے خیریت دریافت کرنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، دونکاتی ایجنڈے میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ آئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی۔

Read Comments