فیصل قریشی کی بیٹی نے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

فیصل قریشی کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ورسٹائل...
شائع 19 ستمبر 2020 07:40pm

فیصل قریشی کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے، اُن کی جانب سے اپنی فیملی کا خیال رکھنا اور بچوں کے ساتھ بہترین وقت گزارنا مداحوں کو بہت پسند ہے۔

فیصل قریشی کی شادی فلم اسٹار روزینہ سے ہوئی تھی تاہم 8 سال تک چلنے والی اس شادی کا اختتام طلاق پر ہوا، بعدازاں روزینہ نے خلیل الرحمان سے شادی کرلی۔ فیصل اور روزینہ کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام حانش قریشی ہے۔

حانش قریشی ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے ماضی کی نسبت اپنے وزن کو کم کرکے ایک آئیڈیل باڈی شیپ حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی باڈی ٹرانسفارمیشن کی تصاویر بھی شیئر کیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ حانش نے خود میں بدلاؤ لانے کیلئے کس قدر محنت کی ہوگی۔

حانش اب ایک فٹنس کوئین بن گئی ہیں، ذیل میں اُن کی کچھ حالیہ تصاویر ملاحظہ کریں۔

Read Comments