کراچی: گیس لوڈشیڈنگ کا بھی آغاز، شہری پریشان

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد سوئی گیس کا محکمہ بھی...
شائع 19 ستمبر 2020 09:43pm

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد سوئی گیس کا محکمہ بھی ایسی طرز پر چلنے لگا۔

ڈیفنس کے مکین گیس کے بحران میں مبتلا ہوگئے۔ گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔

کراچی میں بجلی کے بحران کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ ,ڈیفنس کے مکین گیس کے بحران کا شکار ہیں۔

خیابان راحت میں گھروں کے چولہے بجھ گئے ایک ماہ سے گیس نہ ہونے سے مکین مشکلات کا شکار ہیں اور کھانا پکانا مشکل ہوگیا۔

شکایات کے باوجود حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ادارے کی کاکردگی باعث شرم ہے۔

Read Comments