بلوچستان: آواران، فورسز کا آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں کامیاب آپریشن کیا...
شائع 19 ستمبر 2020 10:01pm

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں کامیاب آپریشن کیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں خفیہ اطلاعات پر آیریشن کیا گیا۔ جس کے دوران دہشتگردوں کے مختلف کیمپوں اور کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور کمیونیکیشن کے آلات برآمد کرلیے۔

آپریشن کےدوران اسلحہ اور گولابارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے۔

Read Comments