میران شاہ:آپریشن کےدوران دہشتگردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے2جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن...
شائع 20 ستمبر 2020 09:08am

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیر ستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سوات کےرہائشی 38سالہ حوالدار تاجبر علی اور پارہ چنار کے رہائشی 22سالہ سپاہی راشد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments