مولانافضل الرحمان کا نواز شریف سے رابطہ،حکومت مخالف تحریک پرگفتگو

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ...
شائع 20 ستمبر 2020 01:00pm

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں اے پی سی اور اورحکومت مخالف تحریک پرگفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا2روز میں دوسری مرتبہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس اورحکومت مخالف تحریک پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نوا زشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی گفتگومیں اسمبلیوں سے استعفے اوراحتجاجی تحریک کے آپشنزپربھی مشاورت کی گئی جبکہ اور دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد پربھی تبادلہ خیال کیا۔

Read Comments