کراچی: سائٹ ایریا، فیکٹری کا ایک حصہ زمین بوس
کراچی سائٹ ایریا میں دو منزلہ فیکٹری کا ایک حصہ زمین بوس...
کراچی سائٹ ایریا میں دو منزلہ فیکٹری کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا،عمارت پہلے سے مخدوش تھی۔
کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں سیمینز چورنگی کے قریب ایک کمپائونڈ میں فیکٹری کی عمار ت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا۔
ملازمین کہتے ہیں عمارت پہلے سے مخدوش تھی اور مالک کو شکایت بھی کی گئی تھی،
ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کہتے ہیں واقعہ کا مقدمہ فیکٹری مالک خلاف درج کیا جائے گا،
سابق چیئرمین سائیٹ ارشد وہرہ کا کہنا تھاکہ عمارت سائیٹ لمیٹڈ میں بھی رجسٹرڈ نہیں تھی۔
Read Comments